The Sindh branch of the Pakistan Red Crescent Society (PRCS) on Monday organized a coordination meeting on urban resilience at the Emergency Operation Centre of PRCS-Sindh, HIlal-e-Ahmer House Karachi. All the relevant stakeholders and Humanitarian organizations participated in the meeting with the aim of building working relationships to enhance the capacities of the Emergency Response Force (ERF) and strengthen the mechanism of emergency response in the city.
The event was presided by the Chairman PRCS-Sindh Mrs. Shahnaz S. Hamid and attended by the representatives of Edhi Welfare Organization, Chhipa Welfare Association, Saylani Welfare Trust, Aman Foundation, Provincial Disaster Management Authority (PDMA), Institute of Oceanography Pakistan, Pakistan Boy Scouts Association, Federal and Sindh Civil Defense Training School, Pakistan Meteorological Department, Social Welfare Sindh, Fire Protection Association of Pakistan (FPAP), 1299 Rescue Service, KMC Fire Department and Office of Commissioner Karachi.
Chairman Mrs. Shahnaz said that PRCS is a statutory body established under an act of parliament, works throughout the country as an auxiliary to government organization. “It is a leading humanitarian organization offers its services as per its mandate for alleviating sufferings of the most vulnerable affected by natural or man-made disasters”, she stated. Chairman further said that preparing communities to cope up with disasters to reduce the risks & hazards and building the capacities of youth during peacetime are integral parts of PRCS intervention. “PRCS-Sindh has established an Emergency Response Force (ERF) in the province especially responds in urban disasters and emergencies with trained volunteer’s network in Karachi and other cities”, said Chairman. She further said that all welfare organizations, government departments, rescue and response agencies in Karachi must work together to deal with disasters and provide more effective assistance to those affected.
Honorary General Secretary Tariq Moen welcomed all participants and said that this meeting primarily aims to increase interaction between emergency response organizations and concerned government departments for future collaboration.
The Provincial Secretary Kanwar Waseem said that PRCS-Sindh is working with the International Federation of Red Cross and Red Crescent (IFRC) for more than a decade on Disaster Risk Reduction (DRR) Projects. The IFRC has vast experience to serve the most vulnerable people and has made valuable efforts in recent years to support the development of more resilient communities in urban areas worldwide. The Urban Resilience Hub at IFRC Asia Pacific Regional Office has initiated a pilot project in Karachi to establish a coordination network with relevant stakeholders/Humanitarian actors including government, civil society organizations (CSOs), NGOs/INGOs, institutional donors, think tanks, and networks working on Emergency Response in Karachi. The Provincial Secretary also announced that PRCS-Sindh is going to launch a mobile application on the Disaster Management System to establish a nexus among all stakeholders in case of emergency and to disseminate information about the incident.
Stakeholders also appreciated the initiative of PRCS and vowed to provide assistance in any way that they could, and will work together. Appreciating the activities of Pakistan Red Crescent, Chief Fire Officer of Karachi Metropolitan Corporation Mubeen Ahmed said that Pakistan Red Crescent has expertise in dealing with disasters effectively. “The PRCS deserves the highest accolade for further strengthening the mechanism of emergency response in the city,” said Syed Muhammad Shayyan Shah, Deputy Director of PDMA-Sindh.
پاکستان ریڈ کریسنٹ نے کراچی میں ایمرجنسی رسپانس کے طریقہ کار کو تقویت دینے کے لئے فلاحی اور حکومتی اداروں کے ساتھ اجلاس منعقد کیا
آفات سے نمٹنے اور متاثرہ لوگوں کو زیادہ موثر انداز میں مدد فراہم کرنے کے لیے کراچی کے تمام فلاحی تنظیموں، سرکاری محکموں اور ریسکیو و ریسپانس کے اداروں کو مل کر کام کرنا ہوگا: چیئرپرسن پاکستان ریڈ کریسنٹ سندھ برانچ شہناز ایس حامد
کراچی (پ ر) پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی (پی آر سی ایس) کی سندھ برانچ نے کراچی کے ایمرجنسی رسپانس کو تقویت دینے کے لئے پیر کے روز ہلال احمر ہاؤس کلفٹن میں واقع ایمرجنسی آپریشن سنٹر میں ایک اجلاس منعقد کیا۔ اجلاس میں تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرزبشمول فلاحی اور حکومتی اداروں نے شرکت کی جس کا مقصد ایمرجنسی رسپانس فورس (ای آر ایف) کی صلاحیتوں کو بڑھانے اور شہر میں ہنگامی ردعمل کے طریقہ کار کو مستحکم کرنے کے لئے تعلقات استوار کرنا ہے۔ اس تقریب کی صدارت پاکستان ریڈ کریسنٹ سندھ برانچ کی چیئرمین مسز شہناز ایس حامد نے کی۔ چیئرمین شہنازحامد نے کہا کہ پاکستان ریڈ کریسنٹ پارلیمنٹ کے ایکٹ کے تحت قائم ہونے والا ایک ادارہ ہے جو کہ ملک بھر میں سرکاری اداروں کے معاون کی حیثیت سے کام کرتا ہے۔ انہوں نے کہا یہ ایک قدیم اور بڑی تنظیم ہے جو قدرتی یا انسان ساختہ آفات سے متاثرہ لوگوں کے مصائب کے خاتمے کے لئے اپنے مینڈیٹ کے مطابق اپنی خدمات پیش کرتی ہے۔ چیئرمین نے مزید کہا کہ عوام کو آفات سے نمٹنے کے لیے تیار کرنا اور زمانہ امن میں نوجوانوں کی صلاحیتوں کو بڑھانا پاکستان ریڈ کریسنٹ کی ضروری سرگرمیوں کا ایک اہم حصہ ہے۔ شہناز حامد نے کہا کہ پاکستان ریڈ کریسنٹ نے سندھ بھربشمول کراچی کے تمام اضلاع میں تربیت یافتہ رضاکاروں کا نیٹ ورک قائم کیا ہے جسے ایمرجنسی رسپانس فورس (ای آر ایف) کا نام دیا گیا ہے جو کہ شہری آفات اور ہنگامی صورتحال میں متاثرہ لوگوں کی مدد کرے گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آفاتوں سے نمٹنے اور متاثرہ لوگوں کو زیادہ موثر انداز میں مدد فراہم کرنے کے لیے کراچی کے تمام فلاحی تنظیموں، سرکاری محکموں، ریسکیو و ریسپانس اداروں کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ اعزازی جنرل سکریٹری طارق معین نے تمام شرکا خیر مقدم کیا اور کہا کہ اس میٹنگ کا بنیادی مقصد ہنگامی ریسپانس کی تنظیموں اور متعلقہ سرکاری محکموں کے مابین تعاون کے لئے روابط کو بڑھانا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال کے دوران کم سے کم وقت میں معلومات کا تبادلہ کر کے متاثرہ لوگوں کی مدد کی جا سکے۔ صوبائی سکریٹری کنور وسیم نے کہا کہ پاکستان ریڈ کریسنٹ ایک دہائی سے زیادہ عرصہ سے انٹرنیشنل فیڈریشن آف ریڈ کراس اینڈ ریڈ کریسنٹ (آئی ایف آرسی) کے ساتھ مل کر ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن (ڈی آر آر) کے مختلف منصوبوں پر کام کررہا ہے اور آئی ایف آرسی شہری و دیہی علاقوں میں قدرتی آفات سے نمٹنے اورآفات سے قبل تربیت فراہم کرنے کی مہارت رکھتی ہے۔ آئی ایف آر سی کی ایشیا پیسیفک ریجنل آفس نے پاکستان ریڈ کریسنٹ کے ساتھ مل کر کراچی میں ایمرجنسی رسپانس کو تقویت دینے کے لئے ایک پائلٹ پروجیکٹ شروع کیا ہے جس میں حکومتی اداروں، سول سوسائٹی آرگنائزیشنز، این جی اوز/ آئی این جی اوز، ڈونرز، اوراس مدارمیں کام کرنے والے متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ کوآرڈینیشن نیٹ ورک قائم کیا جائے گا۔ صوبائی سکریٹری نے بتایا کہ پاکستان ریڈ کریسنٹ کی سندھ برانچ نے ڈیزاسٹر مینجمنٹ سسٹم پر ایک موبائل ایپلی کیشن تیارکی ہے جس کے ذریعے ایمرجنسی کی صورت میں تمام اسٹیک ہولڈرز کے مابین روابط قائم کیا جاسکتا ہے اور واقعے سے متعلق معلومات کا تبادلہ کیا جاسکتا ہے۔ تمام اسٹیک ہولڈرز نے پاکستان ریڈ کریسنٹ کے اس اقدام کی تعریف کی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ہر طرح سے مدد فراہم کریں گے اور مل کر کام کریں گے۔
پاکستان ریڈ کریسنٹ کی سرگرمیوں کی تعریف کرتے ہوئے کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے چیف فائر آفیسر مبین احمد نے کہا کہ پاکستان ریڈ کریسنٹ آفات سے موثر انداز میں نمٹنے کے لئے مہارت رکھتی ہے۔ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے ڈپٹی ڈائریکٹرسید محمد شایان شاہ نے کہا کہ کراچی جیسے بڑے شہر میں ایمرجنسی رسپانس کے نظام کو مزید تقویت دینے کے لئے پاکستان ریڈ کریسنٹ کا ادارہ تعریف کے مستحق ہے۔ اس اجلاس میں ایدھی ویلفیئر آرگنائزیشن ، چھیپا ویلفیئر ایسوسی ایشن ، سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ ، امن فاؤنڈیشن ، صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) ، انسٹی ٹیوٹ آف اوشینگرافی پاکستان، پاکستان بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن ، فیڈرل اینڈ سندھ سول ڈیفنس ٹریننگ اسکول ، پاکستان محکمہ موسمیات ، سوشل ویلفیئر سندھ ، فائر پروٹیکشن ایسوسی ایشن آف پاکستان (ایف پی اے پی) ، ریسکیو سروس 1299 ، کے ایم سی فائر ڈیپارٹمنٹ اور کمشنر کراچی آفس کے نمائندوں نے شرکت کی۔