DG PDMA-Sindh lauded PRCS and UNDP for strengthening the community resilience to respond effectively to coastal hazards

Home  /  Direct from the field  /  Current Page

Another feather in Red Crescent Sindh’s cap: “Conducted training of trainer on Earthquake, Tsunami and Coastal hazards preparedness”

Pakistan Red Crescent Society (PRCS) has been endeavouring to enhance and strengthen the disaster response capabilities of communities at all tiers. In this regard, to build the capacity of its project staff, the PRCS-Sindh in collaboration with the IFRC and UNDP has organized a five-days “Training of Trainers” on Earthquake, Tsunami and coastal hazards preparedness.

According to the press release issued by Pakistan Red Crescent Sindh Provincial Branch, in collaboration with UNDP, PRCS has been working on community resilience through strengthening Tsunami and Earthquake Preparedness (STEP) in coastal areas of two districts of Sindh and one of Baluchistan through community-led activities.

Addressing the closing ceremony held on February 26, 2021, Syed Salman Shah Director General Pakistan Disaster Management Authority (PDMA-Sindh) commended the UNDP for designing this project and also lauded the role of PRCS for effectively implementing in the selected coastal areas. He further said that PRCS has a large team of volunteers and is well-recognized in both rural and urban communities. “For such projects, the PRCS is a reliable and experienced organization with vast resources on the ground”, stated DG PDMA. In concluding remarks, he said that PDMA Sindh has also worked on similar projects, so in the future PDMA Sindh is looking forward to cooperating with UNDP and PRCS.

Kanwar Waseem Provincial Secretary PRCS-Sindh said that tsunami affects communities in many ways and to reduce the loss of life and properties/infrastructure, this project is closely working with the coastal communities of selected districts to prepare them for earthquake and tsunami through awareness, improved community warning systems and evacuation capability at villages’ level. Provincial Secretary further said that the purpose of this training to enhance the capacity of relevant staff from the project. The trained staff will further replicate training learnings in each community through youth groups. “PRCS-Sindh has Emergency Operation Centre in Karachi and a large number of trained volunteers across Sindh to deal with any emergency in the province,” said Kanwar Waseem. He emphasized that the coming years would be the era of urban disasters but unfortunately, there is no trained and specialized organization in Pakistan to deal with those major emergencies, therefore, the PRCS is stepping up its efforts and in the process to develop a mechanism in collaboration with other stakeholders to strengthen the emergency response system. Provincial Secretary Kanwar Waseem also appreciated the support of PRCS-NHQ and praised the facilitator who took part in this workshop.

Dr. Adeel Nawaz Secretary-General PRCS NHQ joined the closing ceremony from Islamabad through the online presence and said that PRCS looks forward to a long-term partnership with UNDP for more projects and future avenues.  Earlier, Provincial Secretary Baluchistan Branch Mr. Ayub Khan welcomed all participants and guests. The closing ceremony was also attended by Mr. Naeem Khan UNDP Pakistan, Muhammad Qaswar Abbas Program Delegate GRC, Shamsul Haq Program Manager PRCS and others from PDMA Sindh and Pakistan Meteorological Department. Certificates and shields were also distributed to the participants and facilitators.

####################

پاکستان ریڈ کریسنٹ کی جانب سے سندھ اور بلوچستان کے ساحلی آبادیوں کو سونامی اور زلزلہ کے خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت میں اضافہ کرنے کے لیے پانچھ روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

 اس تربیتی ورکشاپ کے انعقاد پر ڈی جی پی ڈی ایم اے سندھ نے پاکستان ریڈ کریسنٹ اور یو این ڈی پی کی تعریف کی

کراچی (پ ر) پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی (پی آر سی ایس) کی سندھ برانچ اور یو این ڈی پی کے اشتراک سے پانچھ روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کراچی کی ایک مقامی ہوٹل میں کیا گیا۔ اس تربیتی پروگرام کا مقصد پروجیکٹ اسٹاف کو تربیت فراہم کرنا تھا تاکہ وہ سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں کی مقامی آبادیوں کو سونامی اور زلزلہ کے خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت میں اضافہ کرنے کے لیے موثر ظریقے سے آگاہی فراہم کرسکے۔ سید سلمان شاہ ڈائریکٹر جنرل پاکستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی سندھ نے تربیتی پروگرام کے اختتامی تقریب کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  پاکستان ریڈ کریسنٹ اور یو این ڈی پی اس اہم پروجیکٹ کی تشکیل اور عملدرآمد پر تعریف کے حقدار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کہ  پاکستان ریڈ کریسنٹ کے پاس رضاکاروں کی ایک بڑی تعداد موجود ہے اور یہ تنظیم تجربہ کار ہونے کے ساتھ ساتھ سندھ کے دیہی اور شہری علاقوں میں بہت مقبول ہے جس کی وجہ سے باآسانی اس پروجیکٹ پرموثر انداز میں عملدرآمد کیا جارہا ہے۔ اختتامی کلمات میں انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اے سندھ نے بھی اسی طرح کے منصوبوں پر کام کیا ہے ، لہذا مستقبل میں ہم یو این ڈی پی اور پاکستان ریڈ کریسنٹ کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہونگے۔ چیئرمین پاکستان ریڈ کریسنٹ سندھ مسز شہناز ایس حامد نے اپنے ایک  پیغام میں یو این ڈی پی اور اس پروجیکٹ کے عملے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ریڈ کریسنٹ مختلف آبادیوں کو خطرات سے نمٹنے کی صلاحیتوں کو بڑھانے اور مستحکم کرنے کے لئے کوشاں ہے اور یہ عمل آئندہ بھی جاری رہے گا۔ صوبائی سکریٹری پاکستان ریڈ کریسنٹ سندھ کنور وسیم نے اپنے خطاب میں کہا کہ سونامی اور زلزلے لوگوں کی زندگیوں کو بری طرح متاثر کرتے ہے لہذا انکے جان و مال کے نقصان کو کم کرنے کے لئے یہ منصوبہ منتخب اضلاع کی ساحلی آبادیوں کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے تاکہ انہیں صحیح آگاہی کے ذریعہ زلزلے اور سونامی جیسے خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت میں اضافہ کیا جا سکے جس میں ایسے خطرات کے قبل ازوقت مقامی لوگوں کے انخلا کے نظام کو مزید بہتر بنانا بھی شامل ہے۔ کنور وسیم نے کہا پاکستان ریڈ کریسنٹ سندھ کے پاس کراچی میں ایمرجنسی آپریشن سینٹر ہے اور صوبے میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے سندھ بھر میں تربیت یافتہ رضاکاروں کی ایک بڑی تعداد موجود ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ آنے والے سالوں میں شہری آفات میں اضافہ ہوگا لیکن بدقسمتی سے پاکستان میں ایسی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے کوئی خصوصی یا تربیت یافتہ ادارہ نہیں ہے لہذا پاکستان ریڈ کریسنٹ اپنی کوششیں تیز کر رہا ہے تاکہ تمام اسٹیک ہولڈرزکے باہمی تعاون سے ایک طریقہ کار تیار کیا جا سکے جس سے ہنگامی رسپانس سسٹم کو مستحکم کرنے میں مدد مل سکے گی۔ ڈاکٹر عدیل نواز سیکرٹری جنرل پاکستان ریڈ کریسنٹ اسلام آباد نے اپنی آن لائن موجودگی کے ذریعے اس اختتامی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ریڈ کریسنٹ ایسے مزید منصوبوں اور مستقبل کے مواقع کے لئے یو این ڈی پی کے ساتھ طویل مدتی شراکت کا منتظر ہے۔ اختتامی تقریب میں صوبائی سکریٹری بلوچستان برانچ جناب ایوب خان، یو این ڈی پی پاکستان کے نمائندے جناب نعیم خان، پروگرام ڈیلیگیٹ جی آر سی جناب محمد قسورعباس،پروگرام منیجر پی آر سی ایس جناب شمس الحق ور پی ڈی ایم اے سندھ اور پاکستان محکمہ موسمیات کے دیگر افراد نے بھی شرکت کی۔ آخر میں تربیتی ورکشاپ کے شرکاء اور سہولت کاروں کو اسناد اور شیلڈیں بھی تقسیم کی گئیں۔


Seven Fundamental Principles