Pakistan Red Crescent to train people to deal with natural calamities

Home  /  Direct from the field  /  Current Page

Pakistan Red Crescent to train people to deal with natural calamities

PRC-Sindh organizes a meetup with journalists at Karachi Press Club

Following warnings of severe weather conditions, especially heat waves, the Pakistan Red Crescent Society (PRCS) is going to start training sessions for journalists, civil society representatives, and common people next week to deal with any natural calamity and disaster, PRCS Sindh officials said on Wednesday.

Kanwar Waseem, Provincial Secretary of Pakistan Red Crescent-Sindh, stated in his address to journalists at the Karachi Press Club that we all face natural calamities yearly due to climate change. Following severe weather warnings, particularly heat waves, he also announced that the PRC-Sindh, in collaboration with the Provincial Disaster Management Authority (PDMA), will begin training civil society organizations, journalists, ordinary people, and volunteers on alternate days each week at the Red Crescent Training Institute in Clifton, Karachi.

 

Senior journalists, including health reporters, attended the meetup, which was organized to apprise the media persons of the PRCS activities. Waseem said the PRCS was highly committed to providing basic health and first aid facilities to the maximum number of people in the country to deal with emergencies. He added that training sessions conducted during peaceful and normal days helped the authorities and people deal with emergencies effectively and without any chaos.

He emphasized that first aid training was very important for media practitioners in the field or at home, adding that accidents, bomb blasts, and other emergencies were frequent, and generally, journalists were the first to arrive at the scene after any accident.

KPC health and environment committee secretary Muhammad Waqar Bhatti thanked the PRCS for its efforts to train people to deal with emergencies, saying that the PRCS had been conducting training sessions for journalists for the last 10 years.

“Many of our journalists have provided first aid to fellow journalists and common people after getting trained by the Red Crescent trainers. I have helped injured people on the roads with the help of the first aid kit and training provided to me by the PRCS Sindh,” Bhatti added.

He urged the PRCS Sindh secretary and officials to continue training sessions for journalists and common people. PRCS Sindh Media and Communication Officer Muhamad Aftab Madni and senior journalist Nazir Laghari also spoke.

###################

 

پاکستان ریڈ کریسنٹ کا لوگوں کو قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے تربیت فراہم کرنے کا عزم

پاکستان ریڈ کریسنٹ سندھ نے کراچی پریس کلب میں صحافیوں کے ساتھ میٹنگ میں افطاروڈنر کا اہتمام کیا۔

پاکستان ریڈ کریسنٹ (پاکستان ہلال احمر) کی سندھ برانچ  کے حکام نے بدھ کو کہا کہ شدید موسمی حالات، خاص طور پر گرمی کی شدد میں اضافے کی وجہ سے ہونے والے ہیٹ ویو کی وارننگ کے بعد، پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی آئندہ ہفتے صحافیوں، سول سوسائٹی کے نمائندوں اور عام لوگوں کی کسی بھی قدرتی  آفت سے نمٹنے کے لیے تربیت شروع کرنے جا رہی ہے۔ پاکستان ہلال احمر سندھ کے صوبائی سیکریٹری کنور وسیم نے کراچی پریس کلب میں صحافیوں سے اپنے خطاب میں کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے نتیجے میں ہم سب کو سالانہ بنیادوں پر قدرتی آفات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ہیٹ ویوکی صوتحال کو مدنظر رکھتے ہوے انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ پاکستان ریڈ کریسنٹ سندھ، صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے ساتھ مل کرکلفٹن کراچی میں قائم اپنےٹریننگ انسٹی ٹیوٹ میں سول سوسائٹی کی تنظیموں، صحافیوں، عام لوگوں، اور رضاکاروں کو ہفتے میں دو دن تربیت دینا شروع کرے گا۔ سینئر صحافیوں بشمول ہیلتھ رپورٹرز نے اس میٹ اپ میں شرکت کی، جس کا اہتمام میڈیا والوں کو پاکستان ریڈ کریسنٹ کی سرگرمیوں سے آگاہ کرنے کے لیے کیا گیا تھا۔ کنور وسیم نے کہا کہ ہلال احمر ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے ملک کے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو صحت اور ابتدائی طبی امداد کی بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پرامن اور عام دنوں میں منعقد کی جانے والی تربیت نے  لوگوں کو ہنگامی حالات سے انتہائی مؤثر طریقے سے اور بغیر کسی افراتفری کے نمٹنے میں مدد فراہم کی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ میڈیا پریکٹیشنرز کے لیے ابتدائی طبی امداد کی تربیت بہت ضروری ہے خواہ وہ میدان میں ہوں یا گھر پر، انہوں نے مزید کہا کہ حادثات، بم دھماکے اور دیگر ہنگامی حالات اکثر ہوتے ہیں اور عام طور پر صحافی کسی بھی حادثے کے بعد جائے وقوعہ پر سب سے پہلے پہنچتے ہیں۔ کراچی پریس کلب کی صحت اور ماحولیات کمیٹی کے سیکرٹری محمد وقار بھٹی نے ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے لوگوں کو تربیت دینے کے لیے پاکستان ہلال احمرکا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہلال احمرگزشتہ 10 سالوں سے صحافیوں کے لیے تربیتی سیشن منعقد کر رہا ہے۔ ہمارے بہت سے صحافیوں نے ہلال احمر کے ٹرینرز سے تربیت حاصل کرنے کے بعد ساتھی صحافیوں اور عام لوگوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی ہے۔ وقار بھٹی نے مزید کہا کہ میں نے خود سڑکوں پر زخمی لوگوں کی فرسٹ ایڈ کٹ اور پاکستان ہلال احمرسندھ کی طرف سے مجھے فراہم کردہ تربیت کی وجہ سے مدد کی ہے۔ انہوں نے پاکستان ریڈ کریسنٹ سندھ کے سیکریٹری اور حکام پر زور دیا کہ وہ صحافیوں اور عام لوگوں کے لیے تربیتی سیشن جاری رکھیں۔ پاکستان ریڈ کریسنٹ سندھ کے میڈیا آفسرمحمد آفتاب مدنی اور سینئر صحافی نذیر لغاری نے بھی خطاب کیا۔

 

 ####################


Seven Fundamental Principles