World Red Cross Red Crescent Day Observed under the theme of #BeHumanKind

Home  /  Direct from the field  /  Current Page

Let’s work together for humanity and believe in the power of kindness: Kanwar Waseem Provincial Secretary Pakistan Red Crescent-Sindh

On May 8, 2022, the Pakistan Red Crescent (PRC) observed World Red Cross Red Crescent (RCRC) Day across the country. The Sindh provincial branch of Pakistan Red Crescent and its district branches held various activities in connection with the World RCRC Day, including flag hoisting, also paid tribute to the founder of the RCRC Movement, Henry Dunant, and the founder of Pakistan Red Crescent, Quaid-e-Azam Muhammad Ali Jinnah; a flag march of PRC-Sindh vehicles; and a get-together with volunteers was also organized at Hilal-e-Ahmer house, Clifton, Karachi.

Talking to the staff, volunteers, and media, the Provincial Secretary of Pakistan Red Crescent-Sindh Kanwar Waseem said that the seed planted 159 years ago is now providing fruit and shadow to millions of people worldwide. He further said that in conflicts and disasters, the volunteers and staff of the Pakistan Red Crescent walk the last mile to ensure that no one is left behind. Kanwar Waseem said that the PRC had provided relief of billions of rupees to millions of the affected families in Pakistan since its inception 75 years ago. He added that PRC-Sindh had provided First Aid training to 400,000 people, and now we have a target to strengthen its Emergency Response Force in all districts of the province. #BeHumanKind is the theme of World Red Cross Red Crescent Day 2022, and today my message is that let’s work together for humanity. “We must believe in the power of kindness and compassion because there is a great reward for this act,” the Provincial Secretary said.

PRC-Sindh Honorary Treasurer Dr. Majid Alvi said that these are the staff and volunteers that have enabled the Pakistan Red Crescent to serve humanity and deal with disasters efficiently. Today, we all would like to pay tribute to these staff members and volunteers for performing commendable work during disasters.

PRC-Sindh Member Managing Committee Asfandyar Jahangir said that today, on RCRC Day, they recognize the incredible contributions and achievements of the millions of volunteers and staff worldwide who uphold our commitment to humanity every day.

 

The event was attended by a large number of Red Crescent staff, volunteers, media, and people from all walks of life.

####################

 

ریڈ کراس ریڈ کریسنٹ کا عالمی دن کراچی میں بڑے جوش و جذبے سے منایا گیا

آئیے مل کر انسانیت کے لیے کام کریں اور مہربانی کی طاقت پر یقین رکھیں: کنور وسیم صوبائی سیکریٹری پاکستان ریڈ کریسنٹ سندھ

کراچی- 8 مئی 2022 کو پاکستان ریڈ کریسنٹ (پاکستان ہلال احمر) نے ملک بھر میں ریڈ کراس ریڈ کریسنٹ کا عالمی دن بڑے جوش و جذبے سے منایا۔ پاکستان ہلال احمر کی سندھ صوبائی شاخ اور ضلعی شاخوں نے ریڈ کریسنٹ کے عالمی دن کے سلسلے میں مختلف سرگرمیاں منعقد کیں جن میں پرچم کشائی، تنظیم کے بانی ہنری ڈونا اور پاکستان ہلال احمر کے بانی قائداعظم محمد علی جناح کو خراج عقیدت پیش کیا گیا، پاکستان ہلال احمرسندھ کی گاڑیوں کا فلیگ مارچ اور رضاکاروں کے ساتھ ایک بیٹھک کا بھی اہتمام کیا گیا۔ عملے، رضاکاروں اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان ہلال احمر سندھ کے صوبائی سیکرٹری کنور وسیم نے کہا کہ 159 سال قبل ریڈ کراس ریڈ کریسنٹ کی شکل میں جو بیج لگایا گیا تھا وہ اب دنیا بھر کے کروڑوں لوگوں کو پھل اور سایہ فراہم کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تنازعات اور آفات میں، پاکستان ریڈ کریسنٹ کے رضاکار اور عملہ سب سے پہلے پہنچتے ہیں اور آخری متاثرہ خاندان کو مدد فراہم کرنے تک موجود ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ریڈ کریسنٹ  نے 75 سال سے پاکستان میں لاکھوں متاثرہ خاندانوں کو اربوں روپے کی امداد فراہم کر چکی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ریڈ کریسنٹ -سندھ نے 400,000 افراد کو فرسٹ ایڈ کی تربیت فراہم کی ہے، اور اب ہمارا ہدف ہے کہ صوبے کے تمام اضلاع میں اپنی ایمرجنسی رسپانس فورس کو مضبوط کیا جائے۔  صوبائی سیکرٹری نے کہا کہ آج میرا پیغام ہے کہ آئیے مل کر انسانیت کے لیے کام کریں اور ہمیں رحمدلی، مہربانی اور ہمدردی کی طاقت پر یقین رکھنا چاہیے کیونکہ اس عمل کا بہت بڑا اجر ہے۔ پاکستان ریڈ کریسنٹ سندھ کے اعزازی خزانچی ڈاکٹر ماجد علوی نے کہا کہ یہ عملہ اور رضاکار ہی ہیں جنہوں نے پاکستان ہلال احمر کو انسانیت کی خدمت اور آفات سے موثر انداز میں نمٹنے کے قابل بنایا ہے۔ آج، ہم سب ان تمام عملے کے ارکان اور رضاکاروں کو آفات کے دوران قابل ستائش کام کرنے پر خراج تحسین پیش کرنا چاہیں گے۔ پاکستان ریڈ کریسنٹ سندھ کی مینیجنگ کمیٹی کے ممبر اسفندیار جہانگیر نے کہا کہ آج ریڈ کراس ریڈ کریسنٹ  کے عالمی دن کے موقع پر وہ دنیا بھر کے لاکھوں رضاکاروں اور عملے کی ناقابل یقین شراکت اور کامیابیوں کو تسلیم کرتے ہیں جو ہر روز انسانیت کے ساتھ ہماری وابستگی کو برقرار رکھتے ہیں۔ تقریب میں ہلال احمر کے عملے، رضاکاروں، میڈیا اور تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

 


Seven Fundamental Principles