Pakistan and Qatar Red Crescent distribute relief items to flood-affected families in Sehwan and Kashmore

Home  /  Direct from the field  /  Current Page

Pakistan and Qatar Red Crescent distribute relief items to flood-affected families in Sehwan and Kashmore

The Pakistan Red Crescent Society (PRCS), in collaboration with the Qatar Red Crescent (QRC), distributed 200 Non-food Items in Sehwan and food packages to 200 flood-affected families in Kashmore. QRC representative Khaled Shaheen distributed relief items, including tarpaulin sheets, jerry cans, a kitchen set, a shelter tool kit, blankets, and mosquito nets, to the flood-affected families in Sehwan.

According to a press release, Pakistan Red Crescent has provided relief, including food and non-food items, to more than 58,000 families (348,000 people) in 18 flood-affected districts of Sindh. Moreover, Red Crescent Mobile Health Teams (MHTs) treated 40,000, provided them with free medicines, and conducted health awareness sessions for 42,000 people. In addition to the relief items, PRCS has provided more than 8.8 million liters of clean drinking water to flood-affected people in Sindh. Pakistan Red Crescent volunteers and staff have reached places where no other organization has been able to reach due to lack of access and are committed to continuing to help the last victims.

Khaled Shaheen, Qatar Red Crescent representative, praised PRCS efforts and stated we also have visited Kashmore and distributed food package to 200 families. Sher Zaman, Deputy Director of PRCS Media Department, acknowledged the Qatar Red Crescent for assisting the flood-affected families and praised the efforts of local volunteers. The flood victims appreciated the efforts of the Red Crescent and expressed hope that this will continue in their area.

 


 

پاکستان اور قطر ہلال احمر کی جانب سے سیہون اور کشمور میں سیلاب سے متاثرہ مزید خاندانوں میں امدادی سامان اور فوڈ پیکجز تقسیم

کراچی/ سیہون: پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی (ہلالِ احمر پاکستان) نے قطر ہلال احمر کے تعاون سے سیہون میں 200 نان فوڈ آئٹمز تقسیم کیے اور کشمور میں سیلاب سے متاثرہ 200 خاندانوں میں فوڈ پیکجز تقسیم۔  قطر ہلال احمر کے نمائندے خالد شاہین نے سیہون میں سیلاب سے متاثرہ خاندانوں میں امدادی اشیاء، بشمول ترپال کی چادریں، جیری کین، ایک کچن سیٹ، ایک شیلٹر ٹول کٹ، کمبل اور مچھر دانیاں تقسیم کیں۔

جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق، پاکستان ریڈ کریسنٹ سندھ کے سیلاب سے متاثرہ 18 اضلاع میں 58,000 سے زائد خاندانوں (348,000 افراد) کو خوراک اور غیر غذائی اشیاء سمیت امدادی سامان تقسیم کر چکی ہے۔ مزید برآں، ریڈ کریسنٹ موبائل ہیلتھ ٹیموں نے سندھ میں 40,000 لوگوں کا علاج کیا اور انہیں مفت ادویات فراہم کیں، اور 42,000 لوگوں کے لیے صحت سے متعلق آگاہی کے سیشنز کا انعقاد کیا۔ امدادی اشیاء کے علاوہ، پاکستان ریڈ کریسنٹ نے سندھ میں سیلاب سے متاثرہ لوگوں کو 8.8 ملین لیٹر سے زیادہ پینے کا صاف پانی فراہم کیا ہے۔ پاکستان ہلال احمر کے رضاکار اور عملہ سیلاب زدگان کی مدد کے لیے ان مقامات پر پہنچ چکے ہیں جہاں کوئی اور ادارہ رسائی نہ ہونے کی وجہ سے نہیں پہنچ سکا اور انھوں نے آخری متاثرین کی مدد تک امدادی کارروائیاں جاری رکھنے کا عزم کر رکھا ہے۔

قطر ہلال احمر کے نمائندے خالد شاہین نے پاکستان ریڈ کریسنٹ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ کل کشمور جا رہے ہیں تاکہ مزید 200 خاندانوں میں فوڈ پیکج تقسیم کرسکے۔ پاکستان ریڈ کریسنٹ

کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر شیر زمان نے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مدد کرنے پر قطر ہلال احمر کی کاوشوں کو سراہا اور سیہون کے مقامی رضاکاروں کے کام کی تعریف کی۔ سیلاب متاثرین نے ہلال احمر کی کاوشوں کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ ان کے علاقے میں امداد کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

//////////////////////


Seven Fundamental Principles